سورة السجدة - آیت 5

يُدَبِّرُ الْأَمْرَ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ ثُمَّ يَعْرُجُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ أَلْفَ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

آسمان سے زمین تک کام کا انتظام (ف 1) کرتا ہے پھر وہ کام ایک دن میں جس کی مقدار تمہارے حساب سے ہزار برس کی ہے اس کی طرف چڑھتا ہے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات : مِقْدَارُهُ أَلْفَ سَنَةٍ۔ مقصد یہ ہے کہ اعمال واوامر کو وہ بقضائے حکمت ایک دن میں اپنے حضور تک پہنچادیتا ہے حالانکہ تمہارے اندازے کے مطابق ان کو ایک ہزار سال میں کہیں پہنچنا چاہیے