سورة لقمان - آیت 26

لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اللہ کا ہے ۔ بےشک اللہ ہی بےپروا قابل تعریف (ف 2) ہے

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 2: یعنی تمام کائنات کا وہ تنہا مالک ہے کوئی ذات اس کے کاموں میں اس کی شریک نہیں ہے ۔ وہ اس لئے تمام انسانوں کو پرستش اور عقائد کا مرکز ہے ۔ کہ وہ مالک اور آقا ہے بلود کی بجائے خود اسے کسی چیز کی احتیاج نہیں ۔ وہ بےنیاز ہے اور بذاتہ لائق صدگاہے *۔