سورة لقمان - آیت 24

نُمَتِّعُهُمْ قَلِيلًا ثُمَّ نَضْطَرُّهُمْ إِلَىٰ عَذَابٍ غَلِيظٍ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

ہم انہیں تھوڑا فائدہ دیں گے ۔ پھر سخت عذاب کی طرف ہم انہیں پکڑ بلائیں گے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 1)اس حقیقت کی طرف اشارہ ہے کہ توحید فطرت انسانی کے عین مطابق ہے اور ہر شخص جس کو عقیل سلیم سے بہرہ وافر ملا ہے ۔ مجبور ہے اس سوال کا یہی جواب دے ۔ مگر مصیبت یہ ہے کہ اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو دل کی اس سچی آواز کو نہیں سنتے ! اور جن کو فطرت کے قانون سے آگاہی نہیں ہے ۔ حل لغات: نَضْطَرُّهُمْ۔ کشاں کشاں لاتے ہیں کہ یہ اقتصار ہے کہ جس طرح یہ لوگ جہنم کی طرف لپک لپک کر جارہے ہیں ۔ اللہ کو سب کچھ معلوم ہے ۔ اور وہ خوب جانتا ہے کہ یہ کیونکر عذاب شدید کو اپنے لئے پسند کرلیں گے ۔