سورة الروم - آیت 43

فَأَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّينِ الْقَيِّمِ مِن قَبْلِ أَن يَأْتِيَ يَوْمٌ لَّا مَرَدَّ لَهُ مِنَ اللَّهِ ۖ يَوْمَئِذٍ يَصَّدَّعُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

سو تو اپنا منہ سیدھے دین کے لئے سیدھا رکھ ۔ اس دن کے آنے سے پہلے جو اللہ کی طرف سے ٹالا نہیں جائے گا اس دن لوگ جدا جدا ہوں گے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: يَصَّدَّعُونَ۔ اصل میں یتصدعون ہے قریب المخرج ہونے کی وجہ سے ت ۔ ص کے ساتھ بدل کر مدغم ہوگئی ہے ۔ معنی جدا جدا ہوجائیں گے ۔ صدع سے مشتق ہے ۔