سورة العنكبوت - آیت 27

وَوَهَبْنَا لَهُ إِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَجَعَلْنَا فِي ذُرِّيَّتِهِ النُّبُوَّةَ وَالْكِتَابَ وَآتَيْنَاهُ أَجْرَهُ فِي الدُّنْيَا ۖ وَإِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّالِحِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ہم نے اسے اسحق اور یعقوب بخشا اور اس کی اولاد میں نبوت اور کتاب رکھی اور ہم نے اس کا اجر اسے دنیا میں دیا اور بےشک آخرت میں وہ البتہ نیکوں (ف 1) میں ہے

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 1: مقصد یہ ہے کہ جو شخص اللہ کے دین کی خدمت کرتا ہے ۔ اللہ اس کو ضرور برکات دین ودنیا سے بہرہ ور کرتا ہے *۔