سورة العنكبوت - آیت 16
وَإِبْرَاهِيمَ إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَاتَّقُوهُ ۖ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور ہم نے ابراہیم (ف 2) کو بھیجا ۔ جب اس نے اپنی قوم سے کہا ۔ کہ اللہ کی عبادت کرو اور اس سے ڈرو یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 2) حضرت نوح کے بعد جب ارض بابل میں شرک پھیل گیا ۔ اور ساری قوم خدا کی نافرمان ہوگئی تو حضرت ابراہیم مبعوث ہوئے ۔ انہوں نے بڑی حکمت وہ دانائی اور جرات وجسارت سے لوگوں کو ایک اللہ کی چوکھٹ پر جھکنے کی دعوت دی ۔ اور اللہ کے عذاب سے ڈرایا ۔