سورة القصص - آیت 83

تِلْكَ الدَّارُ الْآخِرَةُ نَجْعَلُهَا لِلَّذِينَ لَا يُرِيدُونَ عُلُوًّا فِي الْأَرْضِ وَلَا فَسَادًا ۚ وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

یہ آخرت کا گھر ہم انہیں لوگوں کو دیں گے ۔ جو زمین میں تکبر اور فساد نہیں چاہتے ۔ اور نیک انجام متقیوں (ف 1) کا ہے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 1) ارشاد ہے کہ آخرت کی مسرتیں اور آسائشیں ان لوگوں کے لئے مقدر ہیں جن کو اللہ تعالیٰ دنیا میں مال ودولت اور اختیار وقوت دیتا ہے ۔ اور وہ اس كا غلط استعمال نہیں کرتے ۔ وہ یہ نہیں چاہتے کہ خواہ مخواہ دوسرے لوگوں سے اونچا رہنے کی کوشش کی جائے ۔ اور نہ وہ یہ چاہتے ہیں کہ دنیا میں ظلم وستم سے فساد برپا کریں ۔ اور وہ تقویٰ اور پرہیز گاری اختیار کرتے ہیں ۔ اور جانتے ہیں کہ انجام انہیں لوگوں کا بہتر ہے ۔ جو پاک باز اور متقی ہیں ۔