سورة القصص - آیت 82
وَأَصْبَحَ الَّذِينَ تَمَنَّوْا مَكَانَهُ بِالْأَمْسِ يَقُولُونَ وَيْكَأَنَّ اللَّهَ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَيَقْدِرُ ۖ لَوْلَا أَن مَّنَّ اللَّهُ عَلَيْنَا لَخَسَفَ بِنَا ۖ وَيْكَأَنَّهُ لَا يُفْلِحُ الْكَافِرُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور جو لوگ کل اس کے رتبہ کی آرزو کرتے تھے ۔ فجر کو اٹھ کر بولے ۔ ارے غضب یہ تو ۔اللہ ہی اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہے روزی کشادہ اور تنگ کرتا ہے ۔ اگر اللہ ہم پر احسان نہ کرتا تو ہمیں بھی دھنسا دیتا ۔ ارے غضب کافروں کا بھلا نہیں ہوتا۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: بِالْأَمْسِ ۔ گزشتہ کل۔ وَيْكَأَنَّ اللَّهَ۔ وی، کانّ سے بالکل الگ ایک کلمہ ہے اس کا استعمال اس وقت ہوتا ہے جب کوئی اپنی غلطی پر متنبہ ہو اور ندامت کا اظہار کرے ۔