سورة النمل - آیت 52
فَتِلْكَ بُيُوتُهُمْ خَاوِيَةً بِمَا ظَلَمُوا ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لِّقَوْمٍ يَعْلَمُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
سو ان کے گھر ان کے ظلم ( یعنی انکار) کے سبب اجاڑ پڑے ہیں بےشک اس میں ان لوگوں کے لئے جو علم رکھتے ہیں (ف 1) نشانی ہے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
سدومیت کے خلاف جہاد کی ضرورت : (ف 1) اللہ تعالیٰ کا قانون مکافات یا قانون عذاب انہی لوگوں پر ہی ہوتا ہے جو اس کے پیغام سے روگردان ہیں ۔ اور اپنے گناہوں پر اصرار کرتے ہیں ۔ حل لغات : خَاوِيَةً۔ خوی البیت سے ہے ۔ معنی مکان کے گر جانے کے ہیں ۔