سورة النمل - آیت 12
وَأَدْخِلْ يَدَكَ فِي جَيْبِكَ تَخْرُجْ بَيْضَاءَ مِنْ غَيْرِ سُوءٍ ۖ فِي تِسْعِ آيَاتٍ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَقَوْمِهِ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَاسِقِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور اپنا ہاتھ گریبان میں ڈال کہ بغیر برائی (یعنی کسی بیماری کے) سفید نکلے گا ۔ یہ (دومعجزے) مل کر نو معجزے ہیں (ان کے ساتھ) فرعون اور اس کی قوم کی طرف (جا) کر وہ فاسق لوگ ہیں۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : مِنْ غَيْرِ سُوءٍ: یعنی بلا تکلیف کے ، سوء کی قید احترازی ہے اس میں اس واقعہ کی تغلیط کی ہے ۔ جو بائبل میں مذکور ہے ۔ یعنی موسیٰ کا ہاتھ برص کی وجہ سے سفید ہوگیا ۔