سورة الشعراء - آیت 91

وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِلْغَاوِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور گمراہوں (ف 2) کے لئے دوزخ ظاہر کی جائے گی۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 2) یعنی اللہ کے نیک بندے اس کے مقام فضا کے بالکل قریب ہوں گے ۔ وہ دیکھیں گے کہ جنت کی تمام نعمتیں ان کے سامنے ہیں ۔ اور وہ لوگ جو گمراہ ہیں ۔ جنہوں نے دنیا میں ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے دین کی نہ الفت کی ۔ اور شرک کی لعنتوں میں گرفتار رہے ۔ اپنے کو جہنم کے نزدیک تر پائیں گے ۔ اور محسوس کریں گے کہ جہنم ان کے روبرو منہ کھولے کھڑا ہے ۔