سورة الفرقان - آیت 77

قُلْ مَا يَعْبَأُ بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ ۖ فَقَدْ كَذَّبْتُمْ فَسَوْفَ يَكُونُ لِزَامًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

تو کہہ میرا پروردگار تمہاری کچھ پرواہ نہیں رکھتا اگر تم اس کو پکارو سو تم تو قرآن کو جھٹلا (ف 1) چکے سو جلدی اس کے وبال میں مبتلا ہوگے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 1) ﴿فَقَدْ كَذَّبْتُمْ﴾سے مراد منکرین ہیں ۔ جو اللہ کے عذاب سے نہیں ڈرتے ۔ اور اس کی بےنیازی اور غناء کی تکذیب کرتے ہیں ۔ فرمایا عنقریب تمہیں اس کی سزا ضرور ملے گی ۔ حل لغات: لِزَامًا۔ چپک جانے والا عذاب ۔ لازم ہونا ۔