سورة الفرقان - آیت 47
وَهُوَ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ اللَّيْلَ لِبَاسًا وَالنَّوْمَ سُبَاتًا وَجَعَلَ النَّهَارَ نُشُورًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور وہی ہے جس نے تمہارے لئے رات کو اوڑھنا اور نیند کو آرام بنایا اور دن کو اٹھنے کا وقت مقرر کیا ۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : سُبَاتًا۔ منقطع کردینے والی چیز ۔ رات چونکہ ان کے تعلقات کدوکاوش سے انسان کو جدا کردیتی ہے ۔ اس لئے اسے سبات سے تعبیر کیا ہے ۔ سبات کے معنی خواب وراحت وآسائش کے بھی ہیں ۔