سورة الفرقان - آیت 20
وَمَا أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ مِنَ الْمُرْسَلِينَ إِلَّا إِنَّهُمْ لَيَأْكُلُونَ الطَّعَامَ وَيَمْشُونَ فِي الْأَسْوَاقِ ۗ وَجَعَلْنَا بَعْضَكُمْ لِبَعْضٍ فِتْنَةً أَتَصْبِرُونَ ۗ وَكَانَ رَبُّكَ بَصِيرًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
ہم نے تجھ سے پہلے جتنے رسول بھیجے ہیں ، وہ سب کھانا کھاتے اور بازاروں میں پھرتے تھے ، اور ہم نے تم میں بعض کو بعض کے لئے فتنہ (یعنی آزمائش) بنایا ہے ، کہ تم ثابت رہتے ہو (یا نہیں) اور تیر ارب دیکھتا ہے۔ (ف ٢)
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف2) اس آیت میں منصب نبوت کی تشریح ہے بتایا ہے کہ بشریت رسالت کے منافی نہیں اور اس وقت تک جتنے پیغمبر آئے ہیں ، سب انسانی لوازم واوصاف سے متصف تھے، اور سب بشری تقاضوں سے مجبور تھے ۔