سورة الفرقان - آیت 19

فَقَدْ كَذَّبُوكُم بِمَا تَقُولُونَ فَمَا تَسْتَطِيعُونَ صَرْفًا وَلَا نَصْرًا ۚ وَمَن يَظْلِم مِّنكُمْ نُذِقْهُ عَذَابًا كَبِيرًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

سو جو تم کہتے ہو اس میں تمہارے معبود تمہیں جھٹلا چکے سو اب تم نہ عذاب ہٹا سکتے ہو اور نہ مدد دے سکتے ہو ، اور تم میں سے جس نے ظلم کیا ، ہم اسے بڑا عذاب چکھائیں گے۔ (ف ١)

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف1) میدان حشر میں یہ ایک عجیب کیفیت ہوگی ، کہ مشرک جن کی یہاں عبادت کرتے ہیں ، اور اپنا معبود قرار دیتے ہیں ، وہ معبود ان سے کامل بیزاری کا اعلان کریں گے اور کہیں گے ، کہ ان کی گمراہی اور ضلالت کا ہم موجب نہیں ، بلکہ یہ آسودگی اور فارغ البالی کی وجہ سے خدا کو بھول گئے تھے اور گمراہ ہوگئے تھے ۔