سورة المؤمنون - آیت 75
وَلَوْ رَحِمْنَاهُمْ وَكَشَفْنَا مَا بِهِم مِّن ضُرٍّ لَّلَجُّوا فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور اگر ہم ان پر رحم کریں اور جو تکلیف ان پر ہے ، اسے ہٹا دیں ، تو وہ بہکے ہوئے اپنی گمراہی (ف ٣) میں ہمیشہ پڑے رہیں گے ۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف3) کفار کی نفسیات کفر کی تشریح فرمائی ہے ، کہ یہ لوگ لا بد تمرد ، وسرکشی میں سرگردان رہیں گے ، ہم اگر ان کو اپنی آغوش رحمت میں بھی لے لیں ، ان کے جرائم سے درگزر کریں ، اور عذاب کو ٹال دیں ، جب بھی ان کی کیفیت یہی رہے گی ، کہ ادھر عذاب دور ہوا ، ادھر یہ اسی کفر والحاد میں پھر مبتلا ہوگئے ۔