سورة الحج - آیت 51
وَالَّذِينَ سَعَوْا فِي آيَاتِنَا مُعَاجِزِينَ أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور جنہوں نے ہماری آیتوں کے ہرانے میں کوشش کی ، وہی دوزخی ہیں۔ (ف ١)
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف1) ان آیتوں میں بتایا ہے کہ جن لوگوں نے اللہ کے رسول (ﷺ) کی آواز کو سن لیا ، اور اس کے بتائے ہوئے پروگرام پر عمل کیا ، ان کے لئے سراسر مغفرت ، اور عنایت ہے ، اور نہایت پاکیزہ روزی ہے وہ عزت وافتخار سے دنیا میں رہیں گے ، اور آخرت میں جنت کے وارث ہوں گے ، اور جن لوگوں نے معاندانہ کوششیں جاری رکھی ہیں اور پیغام کو نہیں مانا ، وہ خائب وخاسر رہیں گے اور جہنم کے سزاوار ۔