سورة الأنبياء - آیت 20
يُسَبِّحُونَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ لَا يَفْتُرُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
رات اور دن تسبیح کرتے ہیں ، اور نہیں تھکتے۔ (ف ٢)
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف2) ان آیات میں اللہ تعالیٰ کی عظمت اور قدرت کو بیان فرمایا ہے کہ کائنات کی ہر چیز اس کے قبضہ میں ہے اور وہ ساری دنیا و مافیہا کا مالک ہے اور فرشتے اس کا حکم بجا لاتے ہیں، اور اپنے فرائض منصبی کو بڑی تندہی سے ادا کرتے ہیں ، شب وروز اس کی تسبیح بیان کرتے ہیں ، اور کبھی ملال ومکدر کا اظہار نہیں کرتے ، مگر ان مشرکوں کو دیکھئے کہ بتوں کی پرستش میں لگے ہوئے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ بت ان کو قیامت کے بعد جلا دیں گے ، افسوس یہ کہ یہ لوگ اپنے فرائض بشری کو محسوس نہیں کرتے ، ورنہ فرشتوں کی طرح کسی وقت بھی اس کی اطاعت سے بےنیاز نہ ہو سکتے ۔