سورة طه - آیت 113
وَكَذَٰلِكَ أَنزَلْنَاهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا وَصَرَّفْنَا فِيهِ مِنَ الْوَعِيدِ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ أَوْ يُحْدِثُ لَهُمْ ذِكْرًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور یوں ہم نے تجھ پر عربی زبان میں قرآن اتارا ہے اور اس میں ان باتون کو جن سے ڈر پیدا ہو بار بار دہرایا ہے ، شاید وہ ڈریں ، یا قرآن ان کے دل میں غور وفکر پیدا کرے۔ (ف ١)
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف1) یعنی قرآن حکیم میں وعید اور عذاب کی تفصیلات اس لئے بیان کی گئی ہیں تاکہ وہ لوگ جن کے دلوں میں ذرہ بھر بھی اثر پذیری کی استعداد موجود ہے وہ خشیت الہی سے قلب کو معمور کرلیں ، اور اس دنیا میں اللہ کی رضاء کو حاصل کریں ۔