سورة طه - آیت 75

وَمَن يَأْتِهِ مُؤْمِنًا قَدْ عَمِلَ الصَّالِحَاتِ فَأُولَٰئِكَ لَهُمُ الدَّرَجَاتُ الْعُلَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور جو اس کے پاس با ایمان ہو کر نیکیاں کر کے آیا ، تو ایسوں کے لئے بلند درجے ہیں (ف ٢) ۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(ف ٢) حصول جنت کے لئے جن طرح ایمان شرط ہے اسی طرح کل صالح ضروری ہے محض اعتقاد جو عمل کے لئے محرب نہ ہو مفید نہیں کیونکہ اسلام تو ایمان وعمل دونوں کا نام ہے ۔