سورة مريم - آیت 97

فَإِنَّمَا يَسَّرْنَاهُ بِلِسَانِكَ لِتُبَشِّرَ بِهِ الْمُتَّقِينَ وَتُنذِرَ بِهِ قَوْمًا لُّدًّا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

سو ہم نے یہ قرآن تیری زبان میں آسان کردیا تاکہ تو اس سے متقیوں کو بشارت دے ، اور اس سے جھگڑالو لوگوں کو ڈرائے (ف ٢) ۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(ف ٢) اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ ان حقائق کو عربی میں کیوں جان کیا گیا ہے ؟ اس لئے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان باتوں کو خوش اسلوبی سے دوسروں تک پہنچا سکیں ؟ حل لغات : ودا : محبوبیت : ، محبت ، لدا : جمع الد ، جھگڑالو ، ضدی جدل کرنے والے ، رکزا : گن سن آواز ۔