سورة مريم - آیت 96

إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَيَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمَٰنُ وُدًّا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بے شک جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کئے ان کو رحمن محبت دے گا (ف ١) ۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(ف ١) یعنی اللہ کے پاکباز بندے محبوبیت اور مودت کا عالی مقام حاصل کرلیتے ہیں اور خدا ان لوگوں کے دلوں میں جذبات عقیدت ومحبت پیدا کردیتا ہے ۔