سورة مريم - آیت 96

إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَيَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمَٰنُ وُدًّا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بے شک جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کئے ان کو رحمٰن محبت دے گا ۔(ف ١)

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف1) یعنی اللہ کے پاکباز بندے محبوبیت اور مودت کا عالی مقام حاصل کرلیتے ہیں اور خدا ان لوگوں کے دلوں میں جذبات عقیدت ومحبت پیدا کردیتا ہے ۔ حل لغات: وُدًّا: محبوبیت : ، محبت۔