سورة البقرة - آیت 15
اللَّهُ يَسْتَهْزِئُ بِهِمْ وَيَمُدُّهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
خدا ان سے ٹھٹھا کرتا ہے اور ان کی شرارت میں انہیں کھینچتا ہے ‘ وہ بہکتے ہیں ۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : يَسْتَهْزِئُ ۔ مضارع معلوم ، مصدر استہزاء ، مذاق کرنا ، توہین کرنا ۔ يَمُدُّهُمْ۔ مضارع معلوم ، ڈھیل دیتا ہے ، يَعْمَهُونَ۔ مضارع معلوم ، اصل العمہ ، دل کا بصیرت سے معلوم ہوتا ۔ بصیرت کے اندھے کو اعمہ کہتے ہیں ،