سورة النحل - آیت 113

وَلَقَدْ جَاءَهُمْ رَسُولٌ مِّنْهُمْ فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمُ الْعَذَابُ وَهُمْ ظَالِمُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ان کے پاس انہیں میں سے ایک رسول آیا تو انہوں نے اسے جھٹلایا ، اس لئے انہیں عذاب نے آپکڑا اور وہ ظالم تھے ، (ف ١) ۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(ف ١) غرض یہ ہے کہ اللہ کی اطاعت اور اس کی سپاس گزاری بہترین نعمتوں کی کفیل ہے ، جو خدا کی نعمتوں کا انکار کرتا ہے وہ تمام تکلیفوں کو دعوت دیتا ہے ۔ وہ بھوکا رہ کر بھی افلاس کو یاد کرتا ہے ۔ اور خوف وحزن کو اپنے اوپر مسلط کرلیتا ہے ۔ ” اللھم اغفر لکاتیبہ ولمن سعے فیہ ولوالد یھم اجمعین ، امین ‘ ثم امین ‘۔