سورة النحل - آیت 97

مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَىٰ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيَاةً طَيِّبَةً ۖ وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُم بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

مرد ہو یا عورت ، جو مسلمان ہو کر نیک کام کرے ، ہم اسے اچھی زندگی سے زندہ رکھیں گے ، اور ان کے اچھے کاموں کا جو وہ کرتے تھے بدلہ دیں گے۔ (ف ١)

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف1) اسلام نے حصول مراتب میں مرد اور عورت کی کوئی تخصیص نہیں کی اسلام کی نگاہ میں مرد و عورت مساوی طور پر اللہ کی چوکھٹ پر جھک سکتے ہیں اعمال صالحہ کے میدان میں دونوں یکساں دوڑ سکتے ہیں نئی اور پاک زندگی کے حصول میں دونوں برابر کوشش کرسکتے ہیں ۔ اس لئے قرآن کہتا ہے کہ مرد و عورت میں جو کوئی بھی بشرط ایمان نیک عمل کرے گا وہ نہایت پاکیزہ زندگی بسر کرے گا ۔