سورة النحل - آیت 60

لِلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ مَثَلُ السَّوْءِ ۖ وَلِلَّهِ الْمَثَلُ الْأَعْلَىٰ ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کی صفت بری ہے ، اور اللہ کی صفت سب سے بلند ہے اور وہ غالب حکمت والا ہے (ف ٢) ۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(ف ٢) یعنی اللہ تو بلند ترین نصب العین کا نام ہے ان کے معنی تو یہ ہیں کہ اس کے لئے اعلی ترین صفات کو پیش کیا جائے ، مگر یہ بدبخت ہیں کہ اس کے لئے بری بری مثالیں بیان کرتے ہیں ، کوئی اسے قسم سمجھتا ہے ، کوئی اس کے لئے بیٹے ثابت کرتا ہے ، کوئی جورو کے انتساب سے نہیں شرماتا کوئی اس کے بیٹیاں بتلاتا ہے اس کو اس حقیقت سے آگاہ نہیں کہ اللہ نام ہے بہترین اور مقدس ترین اوصاف وشمائل کے حامل کا اس کا نام بلند ہے ، اس کی صفات بلند ہیں ، اور اس کی خدائی میں اس کا کوئی شریک و سہیم نہیں ۔