سورة البقرة - آیت 174

إِنَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ مَا أَنزَلَ اللَّهُ مِنَ الْكِتَابِ وَيَشْتَرُونَ بِهِ ثَمَنًا قَلِيلًا ۙ أُولَٰئِكَ مَا يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ إِلَّا النَّارَ وَلَا يُكَلِّمُهُمُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

وہ جو کتاب میں سے خدا کا نازل کیا ہوا حکم چھپاتے اور اس پر حقیر قیمت لیتے ہیں ، وہ اپنے پیٹوں میں آگ کھاتے ہیں ، خدا ان سے قیامت کے دن نہ کلام کرے گا اور نہ انہیں پاک کرے گا اور ان کے لئے دکھ کا عذاب ہے ۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: بُطُون: جمع بطن ۔ پیٹ ۔