سورة الرعد - آیت 15

وَلِلَّهِ يَسْجُدُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ طَوْعًا وَكَرْهًا وَظِلَالُهُم بِالْغُدُوِّ وَالْآصَالِ ۩

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جو کوئی آسمانوں اور زمین میں ہے خوشی یا ناخوشی سے اللہ ہی کو سجدہ کرتا ہے اور ان کے سائے بھی صبح و شام اللہ کو سجدہ کرتے ہیں۔ (ف ١)

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف1) غرض یہ ہے کہ کائنات کا ہر ذرہ طوعا وکرہا سجدہ کناں ہے اللہ کا تابع ہے اور مسخر ہے ، ہر چیز کی فطرت کچھ اس طرح بنائی گئی ہے کہ وہ خدا کو یاد کرے ، اس کے حکموں کو مانے اور اس کے بنائے ہوئے قاعدوں کے ماتحت رہے ۔