سورة ھود - آیت 106

فَأَمَّا الَّذِينَ شَقُوا فَفِي النَّارِ لَهُمْ فِيهَا زَفِيرٌ وَشَهِيقٌ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

سو جو بدبخت ہیں آگ میں جائیں گے ، ان کو وہاں چلانا ہے اور دھاڑنا ہے ۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: زَفِيرٌ وَشَهِيقٌ: آگ میں جو آواز پیدا ہوگی ، اس کو زفیر وشہیق سے تعبیر کیا ہے زناٹے کی آگ جلے گی ۔