سورة ھود - آیت 80

قَالَ لَوْ أَنَّ لِي بِكُمْ قُوَّةً أَوْ آوِي إِلَىٰ رُكْنٍ شَدِيدٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بولا کاش کہ تمہارے مقابلہ میں مجھے قوت ہوتی ، یا میں کسی محکم آسرے میں جا بیٹھتا (ف ١) ۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(ف ١) حضرت لوط (علیہ السلام) کا قوت طلب کرنا اس کے صاف صاف معنی یہ ہیں کہ اس مرض کو سختی کے ساتھ روکنے کی کوشش کرنا چاہئے کیونکہ یہ نہایت خوفناک بداخلاقی ہے ۔