سورة ھود - آیت 60

وَأُتْبِعُوا فِي هَٰذِهِ الدُّنْيَا لَعْنَةً وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ ۗ أَلَا إِنَّ عَادًا كَفَرُوا رَبَّهُمْ ۗ أَلَا بُعْدًا لِّعَادٍ قَوْمِ هُودٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ان کے پیچھے اس دنیا میں اور قیامت کے دن لعنت لگائی گئی ، سنتا ہے ، عاد نے اپنے رب کا انکار کیا ، سنتا ہے ، پھٹکار (ف ١) ۔ ہو عاد پر ہود کی قوم تھی ،

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(ف ١) بعد اور لعنت کا اطلاق بطور گال کے نہیں ہوتا ، بلکہ یہ بتانا مقصود ہوتا ہے کہ یہ لوگ اللہ کی رحمتوں کے سزاوار نہیں رہے ، اب وہ بخشش اور رحمت سے دور ہیں ۔