سورة یونس - آیت 107

وَإِن يَمْسَسْكَ اللَّهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ ۖ وَإِن يُرِدْكَ بِخَيْرٍ فَلَا رَادَّ لِفَضْلِهِ ۚ يُصِيبُ بِهِ مَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ ۚ وَهُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور جو اللہ تجھے کچھ مصیبت پہنچائے تو اس کے کوئی اس کا دور کرنے والا نہیں ، اور جو وہ تیرے ساتھ بھلائی کرنا چاہئے تو کوئی اس کے فضل کا روکنے والا نہیں ، اپنے بندوں میں سے جن پر چاہے اپنا فضل پہنچائے ، اور وہ بخشنے والا مہربان ہے (ف ٢) ۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(ف ٢) مضرت اور نفع رسانی کا تعلق صرف اللہ تعالیٰ کی ذات سے مختص ہے ، کوئی شخص انسانی مشکلات میں چارہ سازی کا اہل نہیں سچا اور حقیقی کارساز وہی خدا ہے جس نے سب کو پیدا کیا ہے اور جو سب کو مناسب طور پر رزق دیتا ہے ۔ حل لغات : حنیفا : اخلاص وتوحید کا حامل ۔