سورة یونس - آیت 92

فَالْيَوْمَ نُنَجِّيكَ بِبَدَنِكَ لِتَكُونَ لِمَنْ خَلْفَكَ آيَةً ۚ وَإِنَّ كَثِيرًا مِّنَ النَّاسِ عَنْ آيَاتِنَا لَغَافِلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

سو آج ہم تیری لاش کو بچائیں گے تاکہ تو اپنے پچھلوں کیلئے نشان ہو ، اور البتہ (مکہ میں) بہت لوگ ہماری آیتوں سے غافل ہیں ۔(ف ٢)

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف2) فرعون کو ڈوبا کر مار دیا گیا ، اللہ تعالیٰ نے مزید رسوائی اور عبرت کے لئے اسے پانی سے باہر نکال پھینکا تاکہ بنی اسرائیل اس پر شکوہ انسان کی لاش کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں، جو اس سے قبل کبروغرور کے عرش پر متمکن تھا ، آج وہ عذاب الہی کی وجہ سے بےحس وحرکت پڑا ہوا ہے ۔