سورة یونس - آیت 91

آلْآنَ وَقَدْ عَصَيْتَ قَبْلُ وَكُنتَ مِنَ الْمُفْسِدِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اب یوں بولا ! اور پہلے نافرمان رہا ، اور تو مفسدوں میں تھا ، (ف ١) ۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

فرعون کا حال : (ف ١) ایمان اس وقت تک قبول ہے جب تک جسم میں جان ہو ، موت کے یقینی علامات وآثار کا ظہور نہ ہوا ہو کیونکہ مقصد عمل ہے اور جب عمل کی تمام امیدیں ہی منقطع ہوجائیں ، تو پھر ایمان کی کیا ضرورت باقی رہ جاتی ہے ، فرعون عمر بھر تو خدا کی نافرمانی میں مشغول رہا اور جب قلزم میں غرق ہونے لگا موت سامنے دکھائی دینے لگی ، اس وقت تضرع وزاری کرنے لگا ، اللہ نے فرمایا اس وقت جب کہ یاس وقنوط کے بادل تمہارے مطلع دل پر چا رہے ہوں ، ایمان وتوبہ مقبول نہیں ۔