سورة یونس - آیت 78

قَالُوا أَجِئْتَنَا لِتَلْفِتَنَا عَمَّا وَجَدْنَا عَلَيْهِ آبَاءَنَا وَتَكُونَ لَكُمَا الْكِبْرِيَاءُ فِي الْأَرْضِ وَمَا نَحْنُ لَكُمَا بِمُؤْمِنِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بولے کیا تو اس لئے ہمارے پاس آیا ہے کہ ہمیں اس طریق سے ہٹا دے جس پر ہم نے اپنے بڑوں کو پایا ہے ۔ اور زمین میں تم دونوں کی سرداری ہوجائے ، اور ہم تمہیں نہ مانیں گے ۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات : لِتَلْفِتَنَا : مادہ لغت ، متوجہ کرنا ، پھیرنا ۔