سورة یونس - آیت 65
وَلَا يَحْزُنكَ قَوْلُهُمْ ۘ إِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا ۚ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور تو ان کی بات سے غم نہ کر ، تمام زور خدا کا ہے ، وہ سنتا جانتا ہے۔ (ف ٣)
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف3) صحیح عزت واقتدار مال ودولت سے حاصل نہیں ہوتی ، بلکہ یہ خدا کی دین ہے سچے مخدوم ومحترم وہ ہیں ، جو اللہ کے دین کے خادم ہوں ۔ حل لغات : الْعِزَّةَ: غلبہ ، قوت ، اقتدار ۔