سورة یونس - آیت 64
لَهُمُ الْبُشْرَىٰ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ ۚ لَا تَبْدِيلَ لِكَلِمَاتِ اللَّهِ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
انہیں دنیا کی زندگی میں اور آخرت میں بشارت ہے ، خدا کی باتیں بدلتی نہیں یہی بڑی مراد ملنی ہے۔ (ف ٢)
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
اللہ کے دوست : (ف2) اللہ کے دوستوں کی علامت دیوانگی وجنون نہیں ، خرقہ پوشی وفقر وافلاس نہیں ، بلکہ بےخوفی اور کامیابی ہے ۔ اللہ کے حبیب وہ ہیں جن کے دلوں میں ماسوا اللہ کا خوف نہ ہو ، جو کسی باطل قوت سے نہ ڈریں اور نہ دبیں جن کے لئے دنیا کی تمام نعمتیں میسر ہوں ، جو دین ودنیا میں رحمت ایزدی کے آئینہ دار ہوں ، مسلمان کو سوچنا چاہئے کہ کیا آج کل اسے خدا کی دوستی کا فخر حاصل ہے ۔ حل لغات: لِكَلِمَاتِ اللَّهِ: قوانین الہی سے تعبیر ہے ۔