سورة یونس - آیت 10

دَعْوَاهُمْ فِيهَا سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَتَحِيَّتُهُمْ فِيهَا سَلَامٌ ۚ وَآخِرُ دَعْوَاهُمْ أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

وہاں ان کی دعا ” سبحانک اللہم “ اور باہم ملاقات کی دعا ، خیر سلام ہے ، اور آخری دعاء ان کی ” الحمد للہ رب العلمین ہے ۔ (ف ١) ۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(ف ١) یعنی صالحین کی اخروی زندگی اس درجہ کامل ، خوش گوار اور راحت افزا ہوگی کہ وہ بالآخر حمد وستائش کرنے لگیں گے ، اور کہنے لگیں گے کہ اللہ یہ تیری ربوبیت کا کرشمہ ہے اور انسان کہاں اور یہ رتبہ والی کہاں ؟ حل لغات : حمیم : گرم پانی ۔ تحیتھم : تحفہ ملاقات ، سلام ۔