سورة التوبہ - آیت 63
أَلَمْ يَعْلَمُوا أَنَّهُ مَن يُحَادِدِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَأَنَّ لَهُ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدًا فِيهَا ۚ ذَٰلِكَ الْخِزْيُ الْعَظِيمُ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
کیا وہ نہیں جانتے ، کہ جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتا ہے ، اس کے لئے جہنم کی آگ ہے ، وہاں ہمیشہ رہے گا یہ بڑی رسوائی ہے (ف ١) ۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مخالفت : (ف ١) آیت کا مقصد یہ ہے کہ رسول کی مخالفت اس سے عناد ودشمنی عذاب الہی کا باعث ہے محاردۃ کا لغۃ مفہوم مغائرت ہے ، وہ لوگ جو عمدا اسوہ رسول پر عمل پیرا نہیں ، جن کا ہر کام سنت رسول ہے مغائر ہوتا ہے ، انہیں غضب الہی سے ڈرنا چاہئے