سورة التوبہ - آیت 57
لَوْ يَجِدُونَ مَلْجَأً أَوْ مَغَارَاتٍ أَوْ مُدَّخَلًا لَّوَلَّوْا إِلَيْهِ وَهُمْ يَجْمَحُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اگر وہ کوئی بچاؤ کی جگہ ‘ یا غار ، یا کوئی سرگھسانے کی جگہ پائیں ، تو ضرور اس کی طرف لگام توڑا کر بھاگیں ۔(ف ١)
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف1) یعنی منافقین بےحد بزدل ہیں مسلمانوں کے ساتھ محض جبرا وقہرا رہتے ہیں ، ورنہ انہیں ایک لمحہ کی صحبت گوارا نہیں انہیں کہیں ذلیل ترین جگہ بھی پناہ کی مل جائے تو قبول کرلیں ، اور دوڑتے ہوئے جائیں ، حل لغات : مَغَارَاتٍ: جمع مغارۃ ، اخفش کہتے ہیں اس کے معنی گڑھے کے ہیں بعض کے نزدیک پہاڑ کے غار کو کہتے ہیں ۔