سورة الانفال - آیت 52
كَدَأْبِ آلِ فِرْعَوْنَ ۙ وَالَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ كَفَرُوا بِآيَاتِ اللَّهِ فَأَخَذَهُمُ اللَّهُ بِذُنُوبِهِمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ قَوِيٌّ شَدِيدُ الْعِقَابِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
قوم فرعون (ف ٢) اور ان کے اگلوں کی عادت کی مانند جنہوں نے اللہ کی آیات جھٹلائیں ‘ پھر اللہ نے ان کے گناہوں میں انہیں پکڑا ، اللہ زور آور سخت عذاب دینے والا ہے ۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف2) ﴿كَدَأْبِ﴾ : خبر ہے ، اور مبتداء محذوف ہے یعنی ان کی حالت بالکل آل فرعون کی سی ہے ، کیا ایمان ویقین کی آیات کو ٹھکراتے ہیں ۔ حل لغات : كَدَأْبِ: دأب ، حالت شان ، کیفیت ۔