سورة الاعراف - آیت 186

مَن يُضْلِلِ اللَّهُ فَلَا هَادِيَ لَهُ ۚ وَيَذَرُهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

جسے اللہ نے بہکایا اسے کوئی ہدایت کرنے والا نہیں اور وہ انکی گمراہی (ف ١) ۔ میں سرگردان چھوڑ دیتا ہے ۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(ف ١) اضلال اللہ کی جانب جو منسوب ہے تو اس لئے کہ تمام اشیاء کا خالق حقیقی وہی ہے ورنہ مقصود یہ نہیں کہ وہ تبارک وتعالیٰ گمراہی کو پسند کرتا ہے ، غرض یہ ہے کہ ان لوگوں سے توفیق ہدایت چھن جاتی ہے ، یہ ایک پیرایہ بیان ہے ۔ حل لغات : قلوب : سے مراد قرآن کی طرف عقل وفکر ہے چاہے وہ دماغ ہو چاہے دل ۔