سورة الاعراف - آیت 136

فَانتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَأَغْرَقْنَاهُمْ فِي الْيَمِّ بِأَنَّهُمْ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَكَانُوا عَنْهَا غَافِلِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

تب ہم نے ان سے بدلہ لیا کہ انہیں دریا میں ڈبو دیا ، اس لئے کہ انہوں نے ہماری آیات جھٹلائیں اور ان سے غافل رہے تھے (ف ١) ۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(ف ١) فانتقمنا : سے مراد ایسا بدلہ ہے جس کے وہ مستحق تھے ، کیونکہ انتقام کے معنی عربی میں سزا دینے کے ہیں ، اللہ کینہ اور بعض سے پاک ہے ،