سورة الاعراف - آیت 120
وَأُلْقِيَ السَّحَرَةُ سَاجِدِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور جادوگر سجدہ میں گر پڑے ۔(ف ١)
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف1) جادوگر چونکہ فن سحر سے واقف تھے ، اس لئے جب انہوں نے موسیٰ (علیہ السلام) کی معجزہ فرمائی دیکھی تو فرط شوق سے سجدے میں گر گئے ، ان کو معلوم ہوگیا ، یہ چابکدستی یافن فریب نہیں حقیقت اور ایک بالادست قدرت ہے ۔