سورة الاعراف - آیت 71
قَالَ قَدْ وَقَعَ عَلَيْكُم مِّن رَّبِّكُمْ رِجْسٌ وَغَضَبٌ ۖ أَتُجَادِلُونَنِي فِي أَسْمَاءٍ سَمَّيْتُمُوهَا أَنتُمْ وَآبَاؤُكُم مَّا نَزَّلَ اللَّهُ بِهَا مِن سُلْطَانٍ ۚ فَانتَظِرُوا إِنِّي مَعَكُم مِّنَ الْمُنتَظِرِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
ہود (علیہ السلام) نے کہا ۔ اللہ کا عذاب اور غصہ تم پر قائم ہوچکا ہے ، کیا تم مجھ سے چند ناموں میں جھگڑتے ہو ، جو تم نے اور تمہارے بڑوں نے رکھ لئے ہیں ، خدا نے ان کی نسبت کوئی دلیل نازل نہیں کی سو تم عذاب کے منتظر رہو ، میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں۔ (ف ١)
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
بت صرف نام کے ہیں ! ۔ (ف1) ﴿أَتُجَادِلُونَنِي فِي أَسْمَاءٍ﴾سے غرض یہ ہے کہ بت اور تمام دیوتا نام کے بت اور دیوتا ہیں ان کے اختیارات کچھ بھی نہیں ، یہ بھی تو ان سے نہیں ہو سکتا ، کہ مکھی اڑا لیں، پھر تم کیوں ان کی پوجا کرتے ہو ۔ حل لغات : رِجْسٌ: پلیدی وعقومات ۔ گناہ ۔