سورة الاعراف - آیت 22

فَدَلَّاهُمَا بِغُرُورٍ ۚ فَلَمَّا ذَاقَا الشَّجَرَةَ بَدَتْ لَهُمَا سَوْآتُهُمَا وَطَفِقَا يَخْصِفَانِ عَلَيْهِمَا مِن وَرَقِ الْجَنَّةِ ۖ وَنَادَاهُمَا رَبُّهُمَا أَلَمْ أَنْهَكُمَا عَن تِلْكُمَا الشَّجَرَةِ وَأَقُل لَّكُمَا إِنَّ الشَّيْطَانَ لَكُمَا عَدُوٌّ مُّبِينٌ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

سو فریب سے انہیں کھینچ لیا ، پھر جب دونوں نے درخت چکھا ، تو ان کی شرمگاہیں ان پر ظاہر ہوگئیں ، اور وہ دونوں باغ کے پتے اپنے اوپر جوڑنے لگے ، اور ان کے رب نے انکو پکارا کیا میں نے تمہیں اس درخت سے منع نہ کیا تھا اور نہ کہا تھا ، کہ شیطان تمہارا صریح دشمن ہے ؟۔ (ف ٢)

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔