سورة الإنفطار - آیت 7

الَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّاكَ فَعَدَلَكَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

جس نے تجھے پیدا کیا پھر تجھے درست کیا پھر برابر کیا۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

کیونکہ وہ وہی ہے جس نے تجھے تیری ماں کے پیٹ میں پیدا کیا پھر درست اندام بنایا پھر قد وقامت کے لحاظ سے بھی تجھے معتدل بنایا