سورة الإنسان - آیت 14
وَدَانِيَةً عَلَيْهِمْ ظِلَالُهَا وَذُلِّلَتْ قُطُوفُهَا تَذْلِيلًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور ان پر سائے جھک رہے ہیں ۔ اور اس کے میوے نزدیک نزدیک آرہے ہیں۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور ان باغوں میں درختوں کے ٹہن ان اہل جنت پر جھکے ہوں گے اور ان کے پھلوں کے گچھے ان کے اختیار میں دئیے گئے ہوں گے