سورة الإنسان - آیت 12

وَجَزَاهُم بِمَا صَبَرُوا جَنَّةً وَحَرِيرًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور باغ اور ریشمی لباس انہیں ان کے صبر کا بدلہ دیا۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اور نیک اعمال پر ان کے صبر کرنے کی وجہ سے اللہ ان کو جنت میں بسائے گا اور ریشمی لباس میں پہنائے گا